سہیل آفریدی کی حکومت کا خاتمہ: اپنوں کی غداری یا اندرونی سازش؟ سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے سنسنی خیز انکشافات

سینئر صحافی عارف یوسفزئی نے تحریک انصاف کی اندرونی سیاست اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حکومت کے خاتمے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی حکومت کو گرانے میں کسی اور کا نہیں بلکہ ان کی اپنی ہی پارٹی کے سینیئر رہنماؤں اور اندرونی حلقوں کا براہِ راست ہاتھ تھا۔

عارف یوسفزئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے منصب سے ہٹایا گیا اور ان کے خلاف مختلف اقدامات کیے گئے، تو تحریک انصاف کی وہ سینئر قیادت جو خود کو بانی پی ٹی آئی کا وفادار کہتی ہے، اس تمام سازش میں پیش پیش تھی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پارٹی کے ان ہی لوگوں نے سہیل آفریدی پر بے بنیاد الزامات لگائے، انہیں پارٹی ڈوبنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کے سر پر تمام گناہ تھوپ دیے تاکہ حکومت کا تختہ الٹایا جا سکے۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ ان اندرونی کرداروں کی وجہ سے نہ صرف حکومت چلی گئی بلکہ پارٹی اور اس کے کارکنان سخت بحران کا شکار ہو گئے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ان لوگوں سے یہ پوچھنا چاہیے جنہوں نے تین ہفتوں کے مذاکرات کے دوران سہیل آفریدی کے سامنے کبھی واضح تصویر نہیں رکھی اور جو مبینہ طور پر وفاقی حکومت کی سہولت کاری اور اسٹیبلشمنٹ کے مخبر بنے ہوئے تھے۔

Scroll to Top