13 سالہ کرپٹ دور ختم: موجودہ حکومت کا صنعتوں اور جامعات کے لئے تاریخی اقدام!

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے مسلسل 13 سالہ اقتدار کے دوران بدترین نااہلی، کرپشن، سستی، کاہلی اور انتظامی فالج نے صوبے کو معاشی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا تھا۔ اس طویل اور تاریک دور میں عوام کو صرف جھوٹے نعروں کے سوا کچھ نہیں ملا، اور صوبے کے وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

تاہم اب موجودہ انتظامیہ اور محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے انتہائی جرات مندانہ اور انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا ہےجس کی تازہ مثال سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور میں منعقد ہونے والا وہ تاریخی اجلاس ہے جس میں جامعات کے اوریکس (ORIC) ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

ذرائع اور معاشی ماہرین کے مطابق پی ٹی آئی کی پچھلی 13 سالہ حکومت نے صوبے کے تعلیمی، صنعتی اور معاشی شعبوں کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوٹی۔

کرپشن اور نااہلی اس حد تک سر چڑھ کر بولتی رہی کہ جامعات اور صنعتوں کے درمیان تعاون کا کوئی نظام ہی وضع نہ کیا جا سکا۔

نوجوانوں کو روزگار دینے اور صنعتوں کو فروغ دینے کے دعوے محض کاغذی کارروائی تک محدود رہے جبکہ صوبے کے وسائل کو ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھایا گیا۔اس کے برعکس موجودہ حکومت نے سابقہ حکمرانوں کی کاہلی اور نالائقی کو دفن کرتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم و سماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ کی زیر قیادت محکمہ اعلیٰ تعلیم نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جامعات اور صنعتوں کو ایک میز پر اکٹھا کر دیا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جامعات میں ہونے والی روایتی اور فرسودہ تحقیق کو اب معاشی اور صنعتی ترقی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا تاکہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح صوبے کے مسائل کا عملی حل تلاش کیا جا سکے۔

موجودہ انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مشیر تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ نے انکشاف کیا کہ خیبرپختونخوا میں لاکھوں جنگلی زیتون کے پودوں کی پیوندکاری کامیابی سے مکمل کی جا چکی ہے اور آئندہ دو برسوں میں ہزاروں ٹن زیتون مارکیٹ میں دستیاب ہو گا جس سے خوردنی تیل کی صنعت میں ایک نیا انقلاب آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا پمز کا دورہ: صحافی کی عیادت اور شاندار اعلان کیا!

اس کے علاوہ صوبے کی روایتی اسلحہ سازی کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے، جدید ایجادات اور گیجٹس تیار کرنے کے لیے بھی جامعات کے محققین کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

موجودہ حکومت کی یہ شاندار کارکردگی ثابت کرتی ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور عزم سچا ہو تو 13 سال کے گندے اور نااہل دور کے اثرات کو مٹا کر صوبے کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالا جا سکتا ہے۔

Scroll to Top