خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے سالہا سال کے بدانتظامی کے دور کا ڈراؤنا خواب ختم ہوتے ہی موجودہ انتظامیہ نے صوبے کی خوبصورتی اور قانون کی حکمرانی بحال کرنے کے لیے تاریخ ساز اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ صوابی میں سالوں سے تجاوزات مافیا کے سامنے بے بس نظر آنے والے انتظامی نظام کو بریک لگ گئی ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 صوابی اُمِ رومان نے PKHA اور ٹی ایم اے کے بھاری عملے کے ہمراہ ختمِ نبوت چوک سے شاہ منصور درلہ تک اب تک کا سب سے بڑا اور کامیاب اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کر کے قبضہ مافیا کے حواس اڑا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی سنگین غفلت، سیاسی پشت پناہی اور نالائقی کے باعث صوابی کی مرکزی شاہراہوں پر غیر قانونی تجاوزات کی بھرپمار ہو چکی تھی جس سے سڑکیں تنگ اور عوام کا جینا دوبرھر ہو چکا تھا۔ مگر گورنر راج کے نفاذ اور موجودہ انتظامیہ کے فعال ہوتے ہی صوابی کی سڑکوں پر برسوں پرانے ناجائز قبضے منٹوں میں زمین بوس کر دیے گئے۔
اس جرات مندانہ آپریشن کے دوران نہ صرف تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا بلکہ سڑک کی اصل چوڑائی کو بحال کر کے کلیئر شدہ روڈ باقاعدہ طور پر PKHA کے حوالے کر دی گئی ہے۔
اس حیران کن اور بلاامتیاز کارروائی نے نہ صرف ٹریفک کے گھمبیر مسائل کو حل کیا ہے بلکہ شہریوں کو یہ باور کرایا ہے کہ اب صوبے میں قانون کی واقعی حکمرانی قائم ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزیدکمی،نوٹیفکیشن جاری
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح اور کڑا پیغام جاری کیا گیا ہے کہ صوابی کی سڑکوں کو کشادہ، محفوظ اور تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے یہ آپریشنز بلاامتیاز اور روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا عوامی راستوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صاف صوابی کشادہ صوابی کے اس مشن نے جہاں برسوں کی نااہلی پر پانی پھیر دیا ہے وہی موجودہ انتظامیہ کی زبردست کارکردگی پر عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔





