عالمی سیاست کے ایوانوں سے ایک انتہائی سنسنی خیز، تشویشناک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے جہاں امریکا اور اسرائیل نے مبینہ طور پر ایران کے خلاف ایک انتہائی مختصر اور شدید کارروائی کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک تہلکہ خیز رپورٹ کے مطابق اسٹریٹیجک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سبز جھنڈی ملتے ہی خطے میں ایک بڑا اور فیصلہ کن ایکشن لیا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ممکنہ اور ہنگامی کارروائی کے لیے خطے میں انتہائی خطرناک تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں اعلیٰ تربیت یافتہ اہلکار ہائی الرٹ پر موجود ہیں جبکہ خطے کے سمندروں میں 12 سے زائد جدید ترین جنگی بحری جہازوں کو بھی اس ممکنہ مہم میں حصہ لینے کے لیے پوزیشن پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان جنگی اثاثوں کی موجودگی نے مشرقِ وسطیٰ کے امن کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
امریکی اور اسرائیلی منصوبے کے تحت ایران کے سب سے حساس اور کلیدی حصوں کو ممکنہ اہداف کی فہرست میں سرفہرست رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :یورپی ممالک پر ممکنہ ہائبرڈ حملے: ایک ساتھ 6 ملکوں کی پروازوں کا نظام درہم برہم !
ذرائع کے مطابق اس پلان میں ایران کا توانائی کا شعبہ ، جوہری تنصیبات اور جدید میزائل و ڈرون ٹیکنالوجی کا بنیادی ڈھانچہ براہِ راست نشانے پر ہو گا تاکہ ایک ہی وار میں تہران کی دفاعی اور معاشی طاقت کو مفلوج کیا جا سکے۔
مشرقِ وسطیٰ کی اس گھمبیر صورتحال اور خوفناک جنگی تیاریوں کی خبر نے دنیا بھر کے عوام اور امن پسند حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔





