کینیڈین حکومت نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کینیڈا کی وفاقی حکومت نے امیگریشن کے نظام کو زیادہ منظم بنانے اور ملک کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نیا جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت 2027 کے اختتام تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 22 ہزار غیر ملکیوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔

کینیڈین نیوز ایجنسی سی آئی سی کے مطابق حکومت نے 2027 سے 2029 تک کا نیا پلان جاری کیا ہے۔ اس کے تحت پہلے سے کینیڈا میں مقیم 2 لاکھ عارضی رہائشیوں کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی، جبکہ 2027 کے دوران مزید 4 لاکھ 22 ہزار نئے مستقل رہائشیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا کی ویب سائٹ کے مطابق حکومت نے سالانہ 3 لاکھ 70 ہزار نئے عارضی رہائشیوں کی آمد کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس میں ہر سال 2 لاکھ 20 ہزار غیر ملکی کارکنوں اور ڈیڑھ لاکھ کے قریب بین الاقوامی طلبہ کو کینیڈا آنے کی اجازت شامل ہے۔

مستقبل رہائش کے منصوبے میں سے 1 لاکھ نشستیں ہنرمند کارکنوں کے لیے مختص کی گئی ہیں جن کا انتخاب صوبائی نامزدگی پروگرام (پی این پی) کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں پہلے سے موجود عارضی رہائشیوں کو مستقل موقع فراہم کرنا اور معیشت کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افراد کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اسٹار آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد

اس کے علاوہ حکومت نے کیوبیک کے علاوہ دیگر علاقوں میں فرانسیسی زبان بولنے والے مستقل رہائشیوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ 2025 کے پروگراموں کے تحت پہلے سے مقیم 1 لاکھ 15 ہزار تحفظ کے مستحق افراد اور 33 ہزار کارکنوں کو مستقل رہائش دینے کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔

Scroll to Top