چارسدہ :سلام کا جواب نہ دینے پر مقتدی نے پیش امام پر فائرنگ کر دی

چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقے اٹکی میں ایک افسوسناک اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سلام کا جواب نہ دینے پر ایک مقتدی نے طیش میں آ کر مسجد کے پیش امام پر فائرنگ کر دی۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پیش امام شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو اور مقامی لوگوں کی مدد سے طبی امداد کے لیے نزدیک ترین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈین حکومت نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے دیگر محرکات کا تعین کیا جا سکے اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

Scroll to Top