اگلے چار روزکیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6.59 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352.59 روپے سے کم ہو کر 346.00 روپے فی لیٹرمقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4.25 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382.25 روپے سے کم ہو کر 378.00 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق 9 نومبر 2026 کو عام تعطیل کے باعث یہ مقرر کردہ نئی قیمتیں 10 نومبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گی۔

Scroll to Top