امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا فیصلہ : اسٹیفن ملر وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف سٹاف مقرر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی مشیر اور موجودہ ڈپٹی چیف آف سٹاف اسٹیفن ملر کو وائٹ ہاؤس کا نیا چیف آف سٹاف مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وہ موجودہ چیف آف سٹاف سوزی وائلز کی جگہ یہ اہم ترین ذمہ داری سنبھالیں گے۔

امریکی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیفن ملر پیر کے روز سے بطور وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسٹیفن ملر انتظامی معاملات کو گہرائی سے سمجھتے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ اس عہدے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ سابق چیف آف سٹاف سوزی وائلز عہدہ چھوڑنے کے بعد اب ان کی مرکزی سیاسی ٹیم کی قیادت اور انتظامی امور سنبھالیں گی۔

واشنگٹن میں سیاسی تجزیہ کار اس بڑی تبدیلی کو حالیہ وسط مدتی (مڈ ٹرم) انتخابات کے نتائج سے جوڑ رہے ہیں جہاں ریپبلکن پارٹی کو بھاری سیاسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور پارٹی ایوانِ نمائندگان (House of Representatives) اور سینیٹ دونوں میں اپنی اکثریت سے محروم ہو چکی ہے۔

انتخابات سے قبل امریکی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں یہ خبریں مسلسل گردش کر رہی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی حکمت عملی اور بعض اہم مشیروں کی کارکردگی سے شدید ناخوش تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 13 سالہ دورِ حکومت کی ایک ایک پائی کا حساب ہوگا،انجینئر امیر مقام کا پرجوش خطاب

الیکشن کے بعد وائٹ ہاؤس کے اس اہم ترین عہدے پر تبدیلی کو ٹرمپ کی آئندہ سیاسی و انتظامی حکمت عملی کا بڑا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top