پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
قومی ٹیم سے عبداللہ فضل اور علی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف جبکہ علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پیٹرنز الیون کے فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان کو بھی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دو کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
گرین ٹاپ وکٹ تیار کرنے کے فیصلے کے باعث ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ فاسٹ بولنگ کے شعبے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔





