ایران کے خلاف امریکہ کا نیا وار فرنٹ کھولنے کا فیصلہ

امریکہ نے ایران کی جانب سے زمینی راستوں کے ذریعے جدید ہتھیاروں اور حساس مواد کی ترسیل روکنے کے لیے ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق نئی ٹاسک فورس کا ہیڈکوارٹر ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں قائم کیا جائے گا۔

یہ فورس امریکی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایران کی زمینی سرحدوں اور بحیرہ کیسپین کے راستے جدید ہتھیاروں، دوہرے استعمال کی ٹیکنالوجی، پابندیوں کے شکار مواد اور غیر قانونی مالی ذرائع کی نقل و حرکت روکنے کے لیے کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکہ کو جنگ شروع کرنے پر تباہ کن جواب دینے کا انتباہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایران کی دہشت گردی کی مالی معاونت، ہتھیاروں کی فیکٹریوں کی بحالی اور فوجی صلاحیتوں میں اضافے کی کوششوں کو محدود کرنا ہے۔

Scroll to Top