ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی صورت میں اسے تباہ کن ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ امریکہ جنگ اور انتخابات دونوں ہار چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ٹیم میں ایران پر پھوٹ پڑ گئی
محسن رضائی نے سوال اٹھایا کہ واشنگٹن میں آخر کس کو یہ پیغام پہنچایا جائے کہ جنگ شروع کرنے کی صورت میں امریکہ کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔





