وفاقی حکومت کا نئی آٹو پالیسی کا بڑا اعلان، گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں آٹوموبائل انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے نئی آٹو پالیسی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کے لیے تاریخی مراعات کا اعلان کیا گیا ہے اور عام گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی واضح کمی متوقع ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے نئی آٹو پالیسی کی تفاصیل سامنے رکھیں۔

الیکٹرک گاڑیوں اور چارجنگ اسٹیشنز کے لیے تاریخی مراعات

نئی آٹو پالیسی کے تحت حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداروں کے لیے فنانسنگ کی حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے تک کر دی ہے، جس سے عوام کے لیے ای-گاڑیاں خریدنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

اس کے علاوہ ملک میں ای وی کلچر کو فروغ دینے کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے آلات پر کسٹم ڈیوٹی کم کر کے صرف 1 فیصدکر دی گئی ہے جبکہ سیلز ٹیکس کو بالکل صفر کر دیا گیا ہے۔ عوام کو مزید ریلیف دیتے ہوئے 1000 سی سی سے کم کی گاڑیوں پر کوئی اضافی ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا۔

گاڑیوں کی پیداوار اور ایکسپورٹ پر فوکس، مڈل کلاس کو ریلیف

مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پالیسی کا بنیادی مقصد مقامی گاڑیوں کی پیداوار بڑھانا اور انہیں برآمدات (Exports) کے قابل بنانا ہے۔

نئی پالیسی کے نتیجے میں گاڑیوں کی تیاری کے اخراجات کم ہوں گے جس کا براہِ راست فائدہ عام صارفین کو قیمتوں میں کمی کی صورت میں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : تم جب آؤ گی تو کھویا ہوا پاؤ گی مجھے، باغی اور فلسفی شاعر جون ایلیا کو بچھڑے 24 سال بیت گئے

انہوں نے واضح کیا کہ گاڑیوں کے حفاظتی معیار (Safety Standards) کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ ہمارا مقصد پیٹرولیم امپورٹ بل میں کمی لانا ہے تاکہ بچنے والے زرمبادلہ کو صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خرچ کیا جا سکے۔

عطا اللہ تارڑ کا عالمی کارساز کمپنیوں کو پاکستان میں سرمائے کی دعوت

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تمام تر توجہ مڈل اور لوئر مڈل کلاس کو سہولیات فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ ا

نہوں نے مقامی آٹو انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں لوکل انڈسٹری کو مکمل تحفظ دیا گیا لیکن انہوں نے عوام کو کوئی نئی سہولت نہیں دی۔

عطا تارڑ نے دنیا بھر کی معروف کارساز کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان آئیں اور الیکٹرک گاڑیاں تیار کریں، جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک میں ماحولیاتی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

Scroll to Top