لیونل میسی نے مسلسل دو سیزن گولڈن بوٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی میجر لیگ سوکر میں مسلسل دو سیزن گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔
میسی نے رواں سیزن میں 26 گول اسکور کرکے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ گزشتہ سیزن میں انہوں نے 29 گول کرکے گولڈن بوٹ اپنے نام کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو کا 23 سالہ سفر ختم، تاریخ ساز ریکارڈز جو شاید کوئی نہ توڑ سکے
اس کامیابی کے ساتھ میسی میجر لیگ سوکر کی تاریخ میں دو مرتبہ گولڈن بوٹ جیتنے والے چھٹے کھلاڑی بھی بن گئے۔





