غزہ امن منصوبہ: ٹرمپ کا یاہو کو منصوبے پر فوری پر عملدرآمد کا حکم!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کر کے غزہ امن منصوبے کو فوری آگے بڑھانے کے لیے سخت تاکید کی ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق اس اہم ٹیلیفونک گفتگو میں امریکی اعلیٰ حکام بشمول مارکو روبیو، جیرڈ کشنر اور سٹیو وٹکوف بھی شریک تھے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت چاہے کوئی بھی تشکیل پائے ٹرمپ انتظامیہ غزہ امن منصوبے پر بلا تاخیر عملدرآمد چاہتی ہے۔ گفتگو کے دوران خطے کی صورتحال، خصوصاً ایران میں جاری جنگی اور سیاسی بحران پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم ٹیلیفونک گفتگو کے فوراً بعد سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اسرائیل کا ایمرجنسی دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ساتھ ان کے سیاسی حریف آئزن کوٹ سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ٹونی بلیئر نے اسرائیلی قیادت پر زور دیا کہ وہ امریکی صدر کے غزہ امن منصوبے کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی کے لیے مکمل اسرائیلی تعاون انتہائی ضروری ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق اسرائیلی انتخابات کے باعث غزہ امن منصوبہ گزشتہ کئی ماہ سے تعطل کا شکار چلا آ رہا تھا کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ نہیں چاہتی تھی کہ الیکشن کے دوران امن منصوبہ کسی قسم کی سیاسی تنازع کی نذر ہو۔

یہ بھی پڑھیں : خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کی ڈیڈلائن میں توسیع کرد ی گئی!

دوسری جانب نیتن یاہو نے اپنی اندرونی سیاسی مجبوریاں کا بہانہ بنا کر اس منصوبے پر عملدرآمد سے گریز کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس بین الاقوامی غزہ امن منصوبے کے اہم نکات میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غاصب اسرائیلی فوج کا غزہ کی پٹی سے مکمل انخلا شامل ہیں۔

Scroll to Top