اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کرگئیں

پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے جنگ لڑنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ میرا نے نیویارک میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بہن کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شائستہ عباس کئی برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبیعت مسلسل خراب تھی۔

میرا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیش نظر انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر متعدد بار برطانوی ہائی کمیشن سے ویزے کی درخواست کی، تاہم انہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک لائیو اسٹریمنگ کے دوران توڑ پھوڑ اور موٹرسائیکل جلانے میں ملوث معروف ٹک ٹاکر سلیم عرف شینا گرفتار

دوسری جانب میرا اور شائستہ کی بہن اقصیٰ عباس نے بتایا کہ شائستہ گزشتہ دو ماہ سے لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ اس سے قبل بھی ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں متعدد بار اسپتال منتقل کیا جاتا رہا، تاہم عارضی بہتری کے بعد گھر بھیج دیا جاتا تھا۔

شائستہ عباس ایک کمسن بیٹی کی والدہ تھیں۔ بہن کے انتقال کے بعد اداکارہ میرا نے اپنی بھانجی کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شائستہ عباس کی تدفین لندن میں کی جائے گی۔

Scroll to Top