کراچی: پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روزہ وقفے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 744 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس لندن میں انتقال کرگئیں
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 98 ڈالر ہوگئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 55 سینٹس مہنگی ہوکر 52 ڈالر 45 سینٹس کی سطح پر آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے اضافے سے 5 ہزار 723 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 47 روپے بڑھ کر 4 ہزار 906 روپے ہوگئی۔





