خیبر پختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کی دھوم، گورنر راج امن کا استعارہ بن گیا، انتشار اور دھرنوں کی سیاست دفن، فتنہ پرور ٹولے کو تالا لگ گیا

لاہور: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں برسوں سے جاری انتشار، بدامنی اور تباہی کے سیاہ دور کا خاتمہ ہو گیا ہے اور اب صوبے کو دہشت گردی کی دلدل سے نکال کر سیاحت، ترقی اور حقیقی خوشحالی کی طرف لے جانے کا ایک نیا اور امید افزا سفر شروع ہو گیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور نئے حکومتی ایجنڈے کے حوالے سے اہم ترین انکشافات کیے ہیں۔

گورنر راج: صوبے میں امن اور قانون کی حکمرانی کا دورِ جدید

گورنر فیصل کریم کنڈی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اب انتشار کا دور گزر چکا ہے اور صوبے کی ترجیحات یکسر تبدیل ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خیبر پختونخوا کو دہشت گردی سے پاک کر کے سیاحت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمٰن سے اختلاف احترام کے ساتھ ہوگا، مگر توتکار برداشت نہیں، رانا ثناء اللہ کی فضل الرحمٰن کو احترام کا دامن نہ چھوڑنے کی ہدایت

انہوں نے صوبے میں امن و امان کی بحالی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بتایا کہ امن کا سفر شروع کر دیا گیا ہے، اور آج بھی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ہوئے ہیں، جس سے دہشت گرد عناصر کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی کڑا عزم ظاہر کیا کہ مقدس مقامات اور مساجد کو کسی صورت دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

بنیادی مسائل کا حل: تجاوزات مافیا، کرپشن اور تباہ حال اداروں کی تعمیر نو

تفصیلی گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سابقہ حکومت کی غفلت اور نااہلی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا میں ہسپتال اور یونیورسٹیاں تباہ حال ہیں، مگر موجودہ انتظامیہ نے گورنر راج کے تحت ان بنیادی مسائل کے حل پر پوری توجہ مرکوز کر دی ہے۔

ناجائز قبضے، تجاوزات مافیا اور ہر سطح پر کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں، جن کا مقصد قانون کی حکمرانی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صحت اور تعلیم جیسے بنیادی مسائل کو حل کر رہے ہیں اور پشاور کو ایک بار پھر پھولوں کا شہر بنانا چاہتے ہیں۔

تحریک انصاف پر شدید اور سخت تنقید: انتشار کی فرنچائز اور تباہی کا ذمہ دار

یہ بھی پڑھیں : انتشاراور نفرتیں پھیلانے کا دور ختم:خیبرپختونخوا کو ایک خوشحال صوبہ بنانا ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی

گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو صوبے کی موجودہ تباہ حال صورتحال کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتشار پھیلانے والی جماعت ہے، اس میں کوئی گڈ یا بیڈ نہیں، سب ایک جیسے ہیں۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی اس وقت 4 فرنچائز ہیں، معلوم نہیں کس سے بات کرنی ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کے ماضی کے رویے کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ لوگ صرف آگ لگانے اور جلانے کی باتیں کرتے تھے اور صوبے پر کوئی توجہ نہیں تھی، اب تحریک انصاف والے اچھے بچے بنیں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا کہ ہم تو تحریک انصاف سے بات چیت کر رہے تھے اور انہیں پارلیمنٹ میں بٹھایا لیکن پشاور سے کال آ گئی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ انتشار کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کی گزشتہ حکومت کو جمہوری کہنا درست نہیں ہوگا، کیونکہ ان کی کارکردگی اور ترجیحات غیر جمہوری تھیں، اور اس کے برعکس ہم ایک ایسی جمہوری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں جس نے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہم روزانہ کی بنیاد پر جنازے اٹھا رہے ہیں۔

Scroll to Top