امریکی عوام کا اہم فیصلہ، 71 فیصد عوام کا ایران امریکہ جنگ کے خلاف ووٹ

ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ کے معاملے پر امریکی عوام کی اکثریت نے شدید مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے جنگ کو فوراً روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ایک نئے اور بریکنگ سروے کے ہوشربا نتائج کے مطابق 71 فیصد امریکی شہری ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے حق میں نہیں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس سنگین اور عالمی تنازع کے خاتمے کے لیے امریکی کانگریس اپنا فوری اور مؤثر کردار ادا کرے۔

سروے کے نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی عالمی سیاست، پیٹرولیم مارکیٹ اور دنیا کی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

عوامی رائے کے ان اعدادوشمار نے امریکی پالیسی سازوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

سروے میں حیران کن بات یہ سامنے آئی کہ ایران سے جنگ کے خاتمے کے لیے کانگریس کے اقدامات کی حمایت کرنے والوں میں دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے ووٹرز شامل ہیں جن میں 51 فیصد ری پبلکن جبکہ 39 فیصد ڈیموکریٹس ووٹرز نے اس جنگ مخالف مؤقف کی بھرپور تائید کی ہے۔

دوسری جانب سروے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق بھی منقسم رائے سامنے آئی ہے جہاں 33 فیصد امریکیوں نے مواخذے کو ملک کے لیے اچھا قرار دیا جبکہ 42 فیصد نے اس عمل کو امریکا کے قومی مفاد میں نقصان دہ کہا۔

یہ بھی پڑھیں : خوف کا نام و نشان ختم : انڈونیشیا میں بچوں کا دیو ہیکل اژدھے سے کھیلنے کی ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت تجارتی پالیسیوں کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہےکیونکہ 62 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ تجارتی محصولات (Tariffs) کو فوری ختم کرنے کی حمایت کر دی ہے۔

Scroll to Top