انڈونیشیا سے ایک ایسا ہوشربا اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پوری دنیا کو حیرت کے سمندر میں دھکیل دیا ہے۔
عام طور پر جس اژدھے کی ایک جھلک دیکھ کر اچھے اچھے بہادروں کے پسیجھے چھوٹ جاتے ہیں انڈونیشیا میں معصوم بچوں نے اسی خوفناک جانور کو اپنا کھلونا بنا لیا۔
غیر ملکی میڈیا کی سنسنی خیز رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ انڈونیشیا کے ایک علاقے میں پیش آیا جہاں بچوں کے سامنے اچانک ایک بڑا اور خوفناک اژدھا آ گیا۔ لیکن خوفزدہ ہونے یا بھاگنے کے بجائے بچوں نے اسے ایک مزاحیہ کھیل سمجھ لیا۔
وائرل ہونے والی ہوشربا ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تین معصوم بچے نہ صرف اس خونخوار اژدھے کے ساتھ بے خوف ہو کر کھیل رہے ہیں بلکہ باری باری اس کے اوپر چڑھتے ہیں اور کبھی اس پر بیٹھ کر سلائیڈ (پھسلن) کی طرح مزے سے نیچے آتے ہیں۔
اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ بچوں کے گھر والے انہیں اس خطرناک صورتحال سے بچانے یا منع کرنے کے بجائے پاس کھڑے ہو کر باقاعدہ ویڈیو بناتے رہے اور بچوں کے اس خطرناک کھیل پر ہنسی مذاق کرتے رہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین یہ دنگ کر دینے والے مناظر دیکھ کر شدید حیرت اور صدمے کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا فیصلہ، مشیر قانون کا خاتون محتسب کے نئے ریجنل دفاتر قائم کرنے کا حکم
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ملے جلے لیکن شدید حیرت کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ بچوں کا اژدھے کے ساتھ اس طرح کھیلنا انتہائی دل دہلا دینے والا اور انوکھا منظر ہے۔





