اے آر ڈی سی کونسل میں خواتین اور اقلیتوں کو شامل کیا جائیگا، انجینئر شوکت اللہ

ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کےچیئرمین اور سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خاننے اعلان کیا ہے کہ کونسل میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔

چیف ایگزیکٹو سیکرٹریٹ پشاور میں طلبہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نجینئرشوکت اللہ اس حوالے سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے کہ کونسل کے دائرہ کار کو مزید جامع بنایا جائے اور اس میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی ۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2026 میں قائم کی جانے والی اے آر ڈی سی باجوڑ سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے 48 مقامی نمائندگان پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فتنہ الخوارج اور جرائم پیشہ عناصر کا گٹھ جوڑ امن کےلیے سنگین خطرہ:ثمر ہارون بلور کی کوہاٹ پولیس پر حملے کی شدید مذمت

چیئرمین شوکت اللہ خان اور وائس چیئرمین ملک خان مرجان کی قیادت میں کام کرنے والا یہ فورم مذکورہ اضلاع میں امن کی بحالی، ترقیاتی ترجیحات کے تعین اور سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔

Scroll to Top