بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر وکلا لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر طے شدہ وقت کے مطابق عمل میں لائی گئی۔
اڈیالہ جیل میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات مکمل طور پر قانونی مقدمات کے حوالے سے ہےاور ان کا مقصد بانی پی ٹی آئی سے مقدمات کے سلسلے میں ہدایات لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور: نادرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل
انہوں نے واضح کیا کہ ملاقات میں کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی جائے گی۔





