جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر فضل الرحمان اور ان کے اہل خانہ کے مبینہ بے نامی اثاثوں اور املاک کا پردہ فاش ہونے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا۔
باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے تجارتی مرکز میں موجود ایک انتہائی اہم بے نامی عمارت رحیم پلازہ کا سراغ ملا ہے جس کے بعد ملک بھر کی سیاسی اور قانونی فضا میں ایک نیا تلاطم پیدا ہو گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کی روشنی میں تجارتی حب کراچی میں قائم رحیم پلازہ کے تار فضل الرحمان کے بے نامی املاک کے نیٹ ورک سے جڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجارتی پلازہ کے مالکانہ حقوق، سرمائے کی منتقلی اور فنڈنگ کے سرچشموں کا باریک بینی سے معائنہ کیا جا رہا ہے تا کہ پسِ پردہ موجود حقیقی مالکان اور ان کے مبینہ فرنٹ مینز کے اپسی تعلقات کا سچ سامنے لایا جا سکے۔
کراچی کے رحیم پلازہ کا نام سامنے آنے سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دل سیکٹر G-6/4 (اسٹریٹ نمبر 83، مکان نمبر 7) میں بھی فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے اسعد محمود سے جڑی مبینہ بے نامی املاک کا سنسنی خیز انکشاف ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سپارکو کا خوفناک انکشاف: پنجاب کا 62 فیصد رقبہ زہریلے دھویں کی لپیٹ میں ، آئندہ 3 روز انتہائی اہم قرار!
مختلف رپورٹس کے مطابق چار کنال کے خطیر رقبے پر پھیلی یہ پرتعیش رہائش گاہیں کاغذات میں تو دیگر اشخاص کی ملکیت ظاہر کی گئی ہیں لیکن عملی طور پر یہ جائیدادیں ان کے خاندان ہی کی تحویل اور استعمال میں رہی ہیں۔





