وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار میں کی گئی تبدیلی کے مثبت ثمرات اب عملی طور پر سامنے آنے لگے ہیں جس کے نتیجے میں عام صارفین کو فی لیٹر قیمت میں مزید ریلیف مل گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل نافذ کیے جانے والے نئے فارمولے کے تحت شہریوں کے کندھوں سے پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم کر کے اسے ریفائنریز کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد عام آدمی کے لیے فی لیٹر پیٹرول پر لیوی 65 روپے 29 پیسے سے گھٹ کر 63 روپے 64 پیسے رہ گئی ہے، جس سے صارفین کو فی لیٹر ایک روپے 65 پیسے کی اضافی بچت حاصل ہوئی ہے۔
دوسری طرف پیٹرول پر عائد مجموعی طور پر 80 روپے فی لیٹر لیوی میں اب ریفائنریز کا حصہ بڑھا دیا گیا ہے اور وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر فی لیٹر 16 روپے 36 پیسے کا یہ مالی بوجھ خود برداشت کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں ایئر لنک کی انٹری، 200 کلومیٹر رینج کے 11 نئے ماڈلز متعارف
حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس نئے معاشی بندوبست کا مقصد مہنگائی کے مارے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنا ہے۔





