خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ! 19 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

محمد اعجاز آفریدی

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی انتظامیہ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں بڑی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 افسران کے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ (اے ڈی ایس) سول سیکرٹریٹ پشاور سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ایس گریڈ 18 کے 6 افسران کو مختلف صوبائی محکموں میں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔اصلاح الدین کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، سیدہ زینب نقوی کو ڈپٹی سیکرٹری ٹو محکمہ اقتصادی ترقی، اور شہریار محمود کو چیف اکانومسٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح ابرار احمد وزیر کو ڈپٹی سیکرٹری ون محکمہ اقتصادی ترقی، عدنان جمیل کو ڈپٹی سیکرٹری ون محکمہ سیکیورٹی جبکہ محمد قاسم کو ڈپٹی سیکرٹری ون گورننس اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایک اور الگ نوٹیفکیشن کے ذریعے ضلعی انتظامیہ میں خدمات انجام دینے والے پی ایم ایس گریڈ 18 کے 5 افسران کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ شکیل احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) مہمند کے عہدے سے ہٹا کر ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدنان خان کو اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل کر کے اے ڈی سی (جنرل) ٹانک، جبکہ نعمت اللہ ٹو کو اے ڈی سی (جنرل) ٹانک سے تبدیل کر کے اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے۔

سید محمد ارسلان کو چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (ڈبلیو ایس ایس سی) ڈیرہ اسماعیل خان کے عہدے سے ہٹا کر اے ڈی سی (جنرل) ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کیا گیا ہے، اور ان کی خالی ہونے والی سی ای او ڈبلیو ایس ایس سی کی آسامی کا اضافی چارج ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو سونپ دیا گیا ہے۔

مزید برآں ارشاد علی کو اے ڈی سی (ریونیو اینڈ ہیومن ریسورسز) خیبر سے تبدیل کر کے اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) مہمند لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے بھی 8 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق مسعود کو ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز سے تبدیل کر کے ای ٹی او کوہاٹ، عمار جدون کو ای ٹی او ایبٹ آباد سے ای ٹی او بٹگرام، اور محمد خالد کو ڈائریکٹر نارکوٹکس (او پی ایس) سے تبدیل کر کے ای ٹی او نوشہرہ تعینات کیا گیا ہے۔

عاطف قیوم کو ای ٹی او مانسہرہ (او پی ایس) کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ارشاد اللہ کو ڈائریکٹر ہزارہ (او پی ایس) سے تبدیل کر کے ای ٹی او ایبٹ آباد تعینات کیا گیا ہے جبکہ وہ ڈائریکٹر ہزارہ کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔

فواد اقبال کو ای ٹی او نوشہرہ سے تبدیل کر کے ڈائریکٹر نارکوٹکس (او پی ایس)، رحمان الدین کو ای ٹی او کوہاٹ سے ہٹا کر ڈائریکٹوریٹ جنرل رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہےجبکہ شوکت علی کو ای ٹی او بٹگرام سے تبدیل کر کے ای ٹی او مانسہرہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

تمام تقرر و تبادلوں کے احکامات مفاد عامہ میں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

Scroll to Top