حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکانزم کے تحت کیا گیا ہے جس کا اطلاق 13 نومبر 2026 سے ہوگا۔

ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے سے کم ہو کر 332 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت 364 روپے سے کم ہو کر 360 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی ہے۔

Scroll to Top