بالی ووڈ میں تہلکہ ، معروف اداکارہ ہما قریشی نے اپنے نئے کردار کے لیے سر منڈوا لیا!

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی نے اپنی مقبول سیاسی ویب سیریز “مہارانی” کے پانچویں سیزن میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے حقیقی معنوں میں سر منڈوا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہما قریشی سیاسی ڈرامہ سیریز “مہارانی سیزن 5” میں ایک مرتبہ پھر “رانی بھارتی” کا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جس کا پہلا پرومو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

پرومو سامنے آتے ہی اداکارہ کے مداح شدید حیرت میں مبتلا ہو گئے کیونکہ اس میں ہما قریشی کو بالکل گنجے (بغیر بالوں کے) روپ میں دکھایا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر مداحوں میں یہ بحث چھڑی رہی کہ آیا یہ پروسٹیٹک میک اپ کا کمال ہے یا حقیقت تاہم ہما قریشی نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اس کردار کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے واقعی اپنا سر منڈوا لیا ہے۔

اپنے اس منفرد تجربے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ گنجا ہونا ایک ایسا تجربہ تھا جو انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر میں پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔

ان کے بقول یہ بلاشبہ ایک بہت بڑا اور مشکل فیصلہ تھا لیکن وہ یہ دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش تھیں کہ ظاہری حلیے میں اس بڑی تبدیلی سے ان کی اداکاری اور کردار کی گہرائی پر کیا اثر مرتب ہوتا ہے۔

ہما قریشی نے مزید کہا کہ انہیں یقین ہے کہ “مہارانی سیزن 5” ناظرین کو واقعی حیران کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور اداکارہ اس سیریز کا ہر نیا سیزن ان کے لیے کچھ نیا لے کر آتا ہے تاہم پانچواں سیزن نہایت خاص ہے اور اس مرتبہ کہانی پہلے سے کہیں زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ہے۔

ہما قریشی کے اس اقدام کے بعد سوشل میڈیا اور بھارتی شوبز حلقوں میں ان کی پیشہ ورانہ لگن کی بھرپور ستائش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امن مذاکرات کی خبروں کے بعد ٹرمپ کا بڑا فیصلہ :جے ڈی وینس کو خارجہ امور سے ہٹا دیاگیا !

مداحوں اور فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ کسی کردار میں ڈھلنے کے لیے پروسٹیٹک میک اپ کا سہارا لینے کے بجائے حقیقی طور پر سر منڈوانا اداکارہ کی اپنے فن سے غیر معمولی وابستگی کا ثبوت ہے جس سے سیریز کے پانچویں سیزن کے حوالے سے شائقین کا اشتیاق مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اس بات پر تجسس کا اظہار کر رہی ہے کہ کہانی میں آخر ایسا کون سا بڑا موڑ یا بحران آنے والا ہے جس کے باعث “رانی بھارتی” کے کردار کو اس روپ میں دکھایا گیا ہے۔

Scroll to Top