تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیوں کا آغاز، محکمہ تعلیم کو اہم احکامات جاری

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تعلیمی نظام میں بہتری اور محکمہ تعلیم کی انتظامی کارکردگی مؤثر بنانے کے لیے بڑے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں فوری تبدیلیاں لانے اور عوامی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ تعلیم میں باقی ماندہ تمام بھرتیوں کا عمل آئندہ دو ہفتوں میں ہر صورت مکمل کیا جائے، جبکہ پیش رفت سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کی جائے۔

اجلاس میں جی جی آر ایم (GGRM) منصوبے کی سرگرمیوں کی ٹائم لائنز پر نظرثانی اور نئے شیڈول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرونی ایجنٹوں کے لیے زمین تنگ، فیصل کریم کنڈی کا دہشتگرد نیٹ ورکس جڑ سے اکھاڑنے پر فورسز کو خراجِ تحسین

محکمہ تعلیم کے جاری اور مکمل شدہ ترقیاتی منصوبوں کو میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ان منصوبوں کی تشہیر کی ذمہ داری کمیونیکیشن اسپیشلسٹ کو سونپ دی گئی ہے۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے معاملات پر غور کے لیے الگ اجلاس طلب کرنے اور سرکاری اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی علیحدہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق ان اقدامات کا مقصد تعلیمی نظام میں بہتری، انتظامی امور میں شفافیت اور عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top