اسلام آباد: فضل الرحمان کا تنخواہ دار ملازم نکلنا اور مالیاتی و جائیداد کے امور پر سنگین سوالات نے ایک طوفان کھڑا کر دیا ہے۔
آخر فضل الرحمان کس کے ملازم ہیں اور کون سا ادارہ انہیں لاکھوں روپے کی تنخواہ ادا کرتا ہے؟ 2021 سے 2023 تک کی مدت کے دوران فضل الرحمان کی آمدن اور اخراجات پر بڑے سوالیہ نشان لگ چکے ہیں جہاں قابلِ ٹیکس آمدن ظاہر نہ کرنے کے باوجود اخراجات کے لیے کروڑوں روپے کی رقوم کے مبہم ذرائع پر شدید ابہام پایا جاتا ہے۔
فضل الرحمان سے 1 کروڑ 16 لاکھ روپے کا براہِ راست سوال کیا جا رہا ہے کہ ان کے فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں یہ فاحش تضاد کیوں ہے؟
صرف 3 برس کے مختصر عرصے میں فضل الرحمان کے اکائونٹ میں محض 8 ہزار 456 روپے سے یکایک 1 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزار 115 روپے کیسے اور کہاں سے آئے؟ کیا فضل الرحمان کے پاس اس اکاؤنٹ میں آنے والی آمدن کی مستند بینک اسٹیٹمنٹ اور قانونی ذرائعِ آمدن موجود ہیں؟
یہ بھی پڑھیں : وزارتِ مواصلات کو لوٹ مار کا اڈا بنانے والے باپ بیٹے نے قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے نچوڑا اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا
معاملہ یہی نہیں رکتا بلکہ 2024 میں فضل الرحمان کی سالانہ تنخواہ 7 لاکھ 58 ہزار 65 روپے سے شلگ کر یکدم 91 لاکھ 80 ہزار روپے تک کیسے پہنچ گئی؟
محض ایک ہی برس میں تنخواہ میں سالانہ 83 لاکھ روپے کا ہوشربا اضافہ کرنے والا یہ کون سا خفیہ ادارہ یا آقا ہے جو فضل الرحمان کو اتنی بڑی رقوم سے نواز رہا ہے؟
اس بے نام ادارے میں فضل الرحمان کی اصل حیثیت کیا ہے اور ان کی وہ کون سی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ہیں جن کے عوض انہیں یہ خطیر تنخواہیں دی جاتی ہیں؟
اس کے علاوہ اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی سکس میں واقع بیش قیمت مکان کا اصل مالک کون ہے؟ جب فضل الرحمان نہ اس عمارت کے قانونی مالک ہیں اور نہ ہی باقاعدہ کرایہ دار، تو پھر اس پر ملکیت یا قبضے کا دعویٰ کیسا؟
کیا اس جائیداد کے کاغذات میں ظاہر ہونے والا امان اللہ نامی شخص فضل الرحمان کا محض ایک “سہولت کار” ہے؟ اگر فضل الرحمان اس مکان کے باقاعدہ کرایہ دار ہیں تو پھر کوئی بھی کرایہ نامہ، کرائے کی باقاعدہ ادائیگی کے ثبوت یا ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں اس کا اندراج سرے سے غائب کیوں ہے؟





