خریداروں کیلئے خوشخبری:سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جس سے صرافہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4900 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا کم ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4201 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے کا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر کی کمی کے بعد 3891 ڈالر فی اونس پر بند ہوا ہے۔

Scroll to Top