امریکا کے معروف خبر رساں ادارے “فاکس نیوز” کی نشریات کے دوران ایک انتہائی ڈرامائی اور تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لائیو شو کے دوران خاتون اینکر اور سیاسی تبصرہ نگار کیمرن کنسی اچانک بیہوش ہو کر اپنی کرسی سے نیچے گر پڑیں۔
اس ناخوشگوار واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگ کی طرح پھیل گئی ہے اور دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیمرن کنسی سٹوڈیو میں بیٹھ کر خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑی اور وہ بیہوش ہو کر کرسی سے گر گئیں۔
جیسی ہی یہ حادثہ پیش آیا سٹوڈیو میں موجود دیگر افراد اور عملہ فوراً ان کی خیریت دریافت کرنے اور مدد کے لیے دوڑ پڑا جبکہ اس ہنگامہ خیز صورتحال کے باوجود ساتھی اینکر نے پیشہ ورانہ مجبوری کے تحت خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں : نادرا کا عام شہریوں کے لیے بڑا اعلان، اہم وضاحت نامہ جاری!
رپورٹس کے مطابق واقعے کے فورا بعد خاتون نیوز اینکر کو سٹوڈیو سے نکال کر فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور اب متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمرن کنسی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور خطرے سے باہر ہیں۔





