خلیجی ملک کویت میں مقیم شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے اہم اطلاع سامنے آئی ہے جہاں وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی نے ہفتے کے روز مختلف رہائشی علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق متعدد ثانوی سب اسٹیشنوں (Secondary Substations) پر طے شدہ دورانیے کی تکنیکی مرمت اور دیکھ بھال (Maintenance) کے کام کے نتیجے میں 9 رہائشی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
وزارتِ بجلی کے اعلامیے کے مطابق دیکھ بھال اور مرمت کا یہ کام ہفتے کی صبح 8:00 بجے شروع ہوگا اور تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزارت کے باقاعدہ دیکھ بھال کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا بنیادی مقصد کویت کے بجلی کے نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کو برقرار رکھنا اور اس کے مختلف تکنیکی اجزاء کی مسلسل فعالیت کو یقینی بنانا ہے۔
وزارت نے شہریوں کو مطلع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بجلی کی بندش کا دورانیہ ہر سب اسٹیشن پر ہونے والے تکنیکی کام کی نوعیت کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے لہٰذا کام کی جگہوں پر پیش رفت کے مطابق دیکھ بھال کے لیے طے شدہ وقت میں توسیع یا تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔
حکام کے مطابق اس پروگرام میں ثانوی سب اسٹیشنوں کی تیاری کی جانچ پڑتال، ضروری معائنے اور تکنیکی دیکھ بھال کے امور شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مشہور نیوز اینکر کے ساتھ بڑا حادثہ،ہولناک ویڈیو وائرل!
وزارتِ بجلی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق درج ذیل علاقوں اور بلاکس میں بجلی معطل رہے گی:
صلیبیخات: بلاک 2
الظہر: بلاک 6
النہضہ: بلاک 3
الفروانیہ: بلاک 4 اور 2
الشعب: بلاک 1
الرمیثیہ: بلاک 9
قرطبہ: بلاک 4
عبداللہ مبارک الصباح: بلاک 6
علی صباح السالم: بلاک 2
وزارت کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کے اس پروگرام میں ثانوی سب اسٹیشنوں اور ان کے اجزاء کی تیاری کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ ضروری معائنے اور تکنیکی دیکھ بھال کے امور شامل ہیں۔





