1500 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام کس نے جیت لیا؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: 1500 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی، قومی بچت کی جانب سے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں، جس میں خوش نصیب فاتحین کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیشنل سیونگز کے تحت 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی حیدرآباد میں منعقد ہوئی، جس میں پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کے لیے کامیاب نمبرز کا انتخاب کیا گیا۔قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا تھا، جو پرائز بانڈ نمبر 290479 نے جیت لیا۔

دوسرے انعام کے لیے تین خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ دوسرے انعام کے فاتح نمبرز 699105، 780676 اور 839522 ہیں۔اسی طرح تیسرے انعام کے تحت 18 ہزار 500 روپے فی کس دیے جائیں گے، جس کے لیے مجموعی طور پر 1696 فاتحین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تیسرے انعام کی مکمل سرکاری فہرست قومی بچت کی ویب سائٹ پر جاری ہونے کا انتظار ہے۔پرائز بانڈ رکھنے والے افراد اپنے نمبرز کے نتائج چیک کرنے کے لیے قومی بچت کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں، جہاں پرائز بانڈز کے سیکشن میں 1500 روپے مالیت کا انتخاب کرکے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی کے اقارب اور فرنٹ مینوں کی غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردوں سے گٹھ جوڑ کا ہولناک سچ فاش، ثمر بلور کے بڑے انکشافات

اس کے علاوہ انفرادی بانڈ نمبر کے ذریعے بھی نتیجہ معلوم کرنے کی سہولت دستیاب ہے۔حکومتی قوانین کے مطابق پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی عائد ہوتا ہے، جس کے تحت فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ٹیکس کی کٹوتی کی جاتی ہے۔

انعام جیتنے والے افراد کو رقم حاصل کرنے کے لیے مقررہ پرائز کلیم فارم پُر کرنا ہوگا، جبکہ اصل پرائز بانڈ، شناختی کارڈ کی نقل اور دیگر ضروری دستاویزات متعلقہ ادائیگی کے دفتر میں جمع کرانا ہوں گی۔انعامی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے مجاز دفاتر کے ذریعے وصول کی جا سکتی ہے۔

Scroll to Top