عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھ روز تک کمی کے بعد استحکام آگیا، منگل کو سونے اور چاندی دونوں کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 864 ڈالر پر برقرار رہی۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 228 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 4 ہزار 482 روپے پر مستحکم رہی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 47 ڈالر 52 سینٹس پر برقرار رہی۔
یوں عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں جاری کمی کا سلسلہ رک گیا اور دونوں دھاتوں کی قیمتیں مستحکم ہوگئیں۔





