کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح افراد کی فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان نقدی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں شادی کی بارات پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، 2افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری ٹنل ٹول پلازہ پہنچی۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Scroll to Top