رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے مقابلے میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت اے ٹیم کو شکست دے دی۔
پاکستان شاہینز کے 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی اے ٹیم 265 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
بیٹنگ میں فرحان یوسف نے 56، شامل حسین نے 33 جبکہ عمران رندھاوا نے 23 رنز اسکور کیے۔
اس طرح پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو شکست دے کر ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔





