جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کے حالیہ ریاست اور شہداء مخالف بیانات کے بعد ملک کے مختلف حلقوں میں بحث اور ردِعمل کا سلسلہ جاری ہے۔
حکومتی ترجمانوں اور شہریوں کے ایک بڑے طبقے کی جانب سے ان بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
حکومتی رہنماؤں اور ناقدین کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات کے مطابق فضل الرحمان کے حالیہ مؤقف پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے ایک بڑے طبقے نے بھی ردِعمل دیا ہے۔
اسلام آباد کے رہائشی محمد کامران کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام اور شہدا کی قربانیوں کا احترام ہر شہری اور سیاستدان پر لازم ہے اس لیے فضل الرحمان اپنے آپ کو ایک عالم دین کہتے ہیں شہدا ء اور ریاست کے خلاف بیانات نے ان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔
ایک اور شہری طارق محمود نے کہا کہ سیاستدانوں کو ذاتی یا جماعتی مفادات کے بجائے ملکی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے اور ایسے بیانات پر فوری معافی مانگنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے سال کے آغاز میں ریفرنڈم کا امکان اور مشترکہ دستاویز کی تیاری پر مشاورت جاری ہے،خواجہ آصف
شہری بلال احمد نے بھی اس مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اداروں کے خلاف بیانیے سے گریز وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا اس صورتحال پر کہنا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر حکومت اور اپوزیشن دونوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بیان بازی میں اعتدال برتیں اور تمام سیاسی اختلافات کو آئینی و پارلیمانی فورمز کے ذریعے حل کریں۔





