جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حالیہ احتجاجی کال پر مختلف شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل اور تنقید سامنے آئی ہے۔
شہریوں نے احتجاج میں کارکنوں کی محدود شرکت کو ان کی سیاسی حکمت عملی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام ایسے احتجاج کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیںجن کا براہِ راست تعلق ان کے روزمرہ مسائل اور مفادات سے نہ ہو۔
ایک شہری نے مؤقف اختیار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ایک اور 9 مئی جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان کی احتجاجی کال کو خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ احتجاج میں ان کے اپنے کارکن بھی اس تعداد میں باہر نہیں نکلے جس کی توقع کی جا رہی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اور خود ان کے کارکنوں کا ان پر اعتماد کم ہو چکا ہے۔
اسی حوالے سے ایک اور شہری نے کہا کہ احتجاجی کال پر عوامی شرکت کی کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لوگوں کا روایتی سیاست دانوں پر اعتماد گھٹتا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یہ مذاق ہے کہ کوئی خود گرفتاری کا اعلان کرے؟ جو گرفتار کرتے ہیں، وہ بتاتے نہیں، فضل الرحمان ہمیشہ مہرے کے طور پر استعمال ہوئے ہیں، یہ ان کی تاریخ ہے، علی امین گنڈاپور
ایک اورشہری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی کال کی ناکامی کے بعد اب ان کے پاس کوئی مؤثر راستہ باقی نہیں بچا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عوام ایسے پروپیگنڈے اور احتجاج سے لاتعلق رہتے ہیں جو عوامی مسائل کے بجائے ذاتی سیاسی مفادات کے حصول کے لیے کیے جائیں۔





