پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، فی تولہ سونا 3 لاکھ 90 ہزار روپے پر برقرار ہے۔
صرافہ بازار کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مارکیٹ میں استحکام کے باعث سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ سطح برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے لیے نئی پالیسی تیار، مالکان کو ڈیڈ لائن جاری
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں قیمتی دھات رواں ہفتے کے دوران ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی۔





