باجوڑمیں سماجی کارکن نشانہ بن گئے،وزیرمملکت مبارک زیب خان کا جذباتی بیان سامنے آ گیا

ضلع باجوڑ کے تھانہ واڑہ ماموند کی حدود علاقہ شکرو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی سماجی کارکن اور شہید ریحان زیب کا قریبی دوست جاں بحق ہو گیا۔

باجوڑ پولیس کے مطابق جان بہادر ولد گل محمود نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

وسری جانب جان بہادر کی ہلاکت پر جاری بیان میں وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان نے کہا کہ انہیں اس المناک واقعے پر شدید صدمہ اور ذاتی تکلیف پہنچی ہے کیونکہ جان بہادر اعلیٰ تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور انتہائی خوددار نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے شہید بھائی ریحان زیب خان کے قریبی دوستوں میں بھی شامل تھے۔

مبارک زیب خان کا کہنا تھا کہ جان بہادر ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے لیکن غربت کے باوجود انہوں نے اپنی عزتِ نفس اور وقار کو برقرار رکھا اور روشن مستقبل کے کئی خواب دیکھے تھے مگر ایک المناک واقعے نے ان کی زندگی چھین لی۔ 

یہ بھی پڑھیں : نہ کوئی قانونی حیثیت، نہ فورس سے کوئی تعلق، محض انتشاری ٹولے: کوہاٹ کے ایس ایچ اوز نےشرپسند امن کمیٹیوں کو یکسر مسترد کر دیا

 وزیر مملکت نے مرحوم کی مغفرت، یتیم بچوں کی حفاظت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Scroll to Top