میر علی میں بے غیرتی اور ذلت کی گٹر بھری غلاظت عیاں، فورسز سے ڈر کر خواتین کے دامن میں گڑگڑانے والے خوارجی بزدلوں کا گھناؤنا چہرہ ویڈیو میں بے نقاب

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فتنہ الخوارج کی بزدلی اور سفاکیت کا ایک اور گھناؤنا چہرہ ویڈیو شواہد کے ذریعے دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے جہاں دہشت گرد عناصر اپنی جان بچانے کے لیے نہتے شہریوں اور خواتین کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔

 28 نومبر 2026 کو سامنے آنے والی ان شرمناک فوٹیجز میں بآسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ چھپنے اور بھاگنے کے لیے خوارجی دہشت گرد خواتین کو آگے اور پیچھے کر کے اپنی نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ تین خوارجی عناصر سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے بچنے کے لیے خواتین کے درمیان گھس کر بزدلانہ پناہ لیتے نظر آ رہے ہیں۔

 یہ گھناؤنی حرکت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج کے پاس نہ کوئی اخلاقیات ہے اور نہ ہی انسانی جان کی کوئی قدر، بلکہ وہ اپنے مکروہ عزائم اور بقا کے لیے خواتین اور بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی اداروں کا راستہ روکنے اور کارروائی کو مشکل بنانے کی دانستہ کوشش کرتے ہیں تاکہ فورسز شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ڈنڈے سوٹوں سے غنڈ گردی اور عوام کو اذیت دینے کا خاتمہ، عطاء الرحمان سمیت درجنوں فسادیوں پر ایف آئی آرز، گاڑی ضبط، 9 شرپسند گرفتار

 دہشت گردوں کا یہ طرزِ عمل ان کی بدحواسی، بزدلانہ ذہنیت اور سنگ دلی کی بدترین مثال ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ عناصر کسی دین، روایت یا انسانی اصول کے پابند نہیں بلکہ محض بدامنی اور خون خرابے کا ٹولہ ہیں۔

 اس صورتحال کے پیش نظر میر علی اور گردونواح کے مقامی عوام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ کمال ذمہ داری اور بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے بزدل خوارجی عناصر کی موجودگی کی فوری اور بروقت اطلاع سیکیورٹی اداروں کو دیں اور کسی صورت انہیں اپنے گھروں، حجروں یا علاقوں میں پناہ یا جگہ نہ دیں تاکہ دہشت گردوں کے اس مکروہ نیٹ ورک کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے اور علاقے میں مکمل امن و امان یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top