چاند صبح 7:02بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی 2025بارے فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی جاری کردی ہیں ، یو اے ای میں ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق عید الاضحیٰ جمعہ 6جون 2025کو ہونے کا امکان ہے ۔ذی الحج کا چاند 27مئی کو نظر آنے کی توقع ہے جس کے بعد 28مئی کو ذی الحج کا پہلا دن ہوگا ، چاند صبح 7:02بجے طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد 38منٹ تک آسمان پر موجود رہے گاجو چاند دیکھنے کے امکانات کو بڑھاتا ہے ۔
پاکستان میں فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ عید الاضحی ہفتہ 7جون 2025کو ہونے کاامکان ہے ، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی ۔
سرکاری تعطیلات کے مطابق 9سے 12 ذی الحج تک چار روزہ عید کی چھٹیوں کا اعلان کیاجائیگا۔





