اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریاں، عمران خان کی تینوں بہنیں گرفتار

راولپنڈی، اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی تینوں بہنیں علیمہ خانم، عظمیٰ خان، نورین خان گرفتار کر لی گئی ہیں۔ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ، حامد خان اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت 11 رہنماوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھے اور وہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان و دیگر کی عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ کررہے تھے۔

قبل ازیں  اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراو کیا جس کے بعد پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کا عمل شروع کیااور متعدد کارکنان گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا پولیس پر پتھراو

بعدازاں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کی یقین دہانی پر گرفتار کارکنوں کوچھوڑ دیا گیاجبکہ کارکنوں کی جانب سے پتھراو کا سلسلہ بھی رک گیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی سینئر رہنما زرتاج گل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کسی کو بولنے کی اجازت نہیں ہے او مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف وزری ہورہی ہے۔

Scroll to Top