پنجاب میں افغان خواتین کی موجودگی اور ان کی رہائش کے بارے میں تفصیلات سامنے آ گئی ہیں
اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی نے افغان خواتین کی لوکیشنز اور تعداد کا تعین کرکے ایک تفصیلی ریکارڈ مرتب کیا ہے، جس کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 10 شہروں میں 6308 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز خواتین مقیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 1828 خواتین بغیر سٹیزن کارڈ کے انحصاری افراد کی حیثیت سے پنجاب میں رہائش پذیر ہیں۔ سب سے زیادہ افغان خواتین راولپنڈی میں مقیم ہیں، جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان خواتین کی تعداد 720 ہے۔
سب سے زیادہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز خواتین گجرانوالہ میں ہیں، جن کی تعداد 3398 ہے، جب کہ لاہور میں 296 کارڈ ہولڈرز کے ساتھ 419 غیر قانونی افغان خواتین بھی مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں خیبر پختونخوا سے افغان سیٹرن کارڈ ہولڈرز اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری
یہ رپورٹ 18 سے 35 سال کی 2987 افغان خواتین کی موجودگی کو بھی ظاہر کرتی ہے، جب کہ 18 سال تک کی 1915 افغان لڑکیاں اور 35 سے 50 سال کی 921 خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا ہے۔ 50 سال سے زائد عمر کی 485 خواتین کی پروفائلنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔





