خیبر پختونخوا ،مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025کا وائٹ پیپر جاری

خیبر پختونخوا ،مجوزہ مائنز اینڈ منرلز بل 2025کا وائٹ پیپر جاری

جاری وائٹ پیپر کےمتن میں بتایا گیا ہے کہ معدنیات کے قوانین کو دیگر صوبوں اور وفاق کیساتھ ہم آہنگ بنایاجائیگا۔

تفصیلات کے مطابق مائنز اینڈ منرلز بل 2025کے حوالے سے جاری ہونیوالے وائٹ پیپر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی اور ملکی سطح پر بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو فروغ دیاجائیگا ، اس کیساتھ ساتھ منرل انویسٹمنٹ فیلسیٹیشن اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا۔

وائٹ پیپر میں بتایاگیا ہے کہ معدنیاتی ٹائٹلز اور لائسنسنگ کو ڈیجیٹل مائننگ سسٹم کے ذریعے شفاف اور قابل رسائی بنایا گیا ،لیز کے حصول میں آسانی کیلئے لائسنس کی مدت کم کرکے 3سال کردی گئی ۔

وائٹ پیپر متن میں بتایا گیا ہے کہ مشینری کی ضبطی اور سزائوں کے ذریعے غیر قانونی مائننگ کی روک تھام کی جائے گی نئی قانون سازی کے باوجود پہلے سے دی گئی لیز اور درخواستیں برقرار رہیں گی ۔

متن میں بتایا گیا ہے کہ جیولوجیکل ڈیٹا بیس کی تیاری پر محکمے کو پابند بنایا گیا ہے ۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مجوزہ ترمیم سے متعلق غلط فہمی پھیلا ئی جارہی ہے ، لگتا ہے کہ کوئی مافیا اپنے ذاتی مفادات کیلئے اصلاحات کی مخالفت کررہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ترمیم میں صوبائی حکومت کاکوئی بھی اختیار کسی کو نہیں دیاجارہا،76سال سے گولڈ کی 4سائٹس میں غیر قانونی مائننگ ہورہی تھی ماضی میں کسی بھی حکومت نے اس غیر قانونی مائننگ کو روکنے کی کوشش نہیں کی ۔

Scroll to Top