ٹرانزٹ کیمپ پہنچے والے سینکڑوں افراد کے پاس کوئی قانونی دستاویزات موجود نہیں تھیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد رائو نے کہاہے کہ گذشتہ روز 3ہزار 99غیر قانونی افغان شہریوں کو طورخم کے راستے افغانستان واپس بھیج دیا گیا ، ڈی سی نے بتایا کہ ملک بدری کیے جانیوالے افغان مہاجرین پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے ، ان افراد کو خیبر کے لنڈن کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کیاگیا ۔
اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیے گئے افغان مہاجرین کو پشاور کے جمعہ خان ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیاگیا ، جہاں سے 366افراد کو طورخم بارڈر بھیجا گیا ۔
ڈی سی خیبر بلال شاہد رائو نے مزید کہا کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طورپر 41ہزار 521غیر قانونی افغان شہریوں کو ملک بدر کیاجاچکا ہے ۔





