جنگ کا خطرہ، 24 سے 36 گھنٹے اہم، سوشل میڈیا صارفین یک زبان،پاکستان زندہ باد، اللہ اکبر کا نعرہ بلند

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافے کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر وطن سے محبت اور مسلح افواج سے مکمل اظہار یکجہتی سامنے آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا، عوامی بیانات اور مبصرین کی رائے میں ایک ہی پیغام ہے: پاکستان تیار ہے، اور جوابی کارروائی میں لمحہ بھر کی تاخیر نہیں ہوگی۔

لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات پاکستانی افواج کو قوم کی طرف سے دعاؤں اور حوصلے کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر عشر عظیم گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا:


پاکستان تمام ممالک کو اپنے شہریوں کو جلد از جلد بھارت سے نکالنے کے لیے مطلع کرے۔ دوسری صورت میں وہ اپنے خطرے پر رہیں گے۔ خطہ غیر متوقع کے ساتھ ایک نامعلوم علاقے میں داخل ہو رہا ہے۔ پاکستان زندہ باد

سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے:
اللہ ہمارے ملک کے لیے لڑنے والے ہر سپاہی کو طاقت، عزم اور فتح عطا فرمائے۔ پاکستان زندہ باد


سعد قیصر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا:
میرا ہندوستان کو پیغام: پاکستان جوابی کارروائی سے پہلے دو بار نہیں سوچے گا۔ ہم تیار ہیں. ہم تیار ہیں. پاکستان زندہ باد


ارباز رضا بھٹہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا:
اگر انہوں نے جنگ شروع کی تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ پاکستان زندہ باد


رائے ثاقب کھرل نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کردیا۔

وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے بیان کے بعد یہ مطالبہ بھی سامنے آیا ہے کہ حکومت پاکستان تمام ممالک کو مطلع کرے کہ وہ اپنے شہریوں کو بھارت سے فوری طور پر نکال لیں، بصورت دیگر وہ اپنے خطرے پر وہاں موجود ہوں گے۔
شایان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا:
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کر سکتی۔ پاکستان زندہ باد

 

پاکستانی قوم اس وقت بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا، جلسے جلوس اور عوامی بیانات میں ایک ہی آواز سنائی دے رہی ہے:
ہم تیار ہیں! پاکستان زندہ باد! افواج پاکستان پائندہ باد!

شئے نے بھی اپنی ٹویٹ میں کہا:
ہر اس شخص کے لیے جو لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ہمارے ملک کے لیے لڑ رہا ہے، اللہ آپ کو طاقت، عزم اور فتح عطا فرمائے۔پاکستان زندہ باد

Scroll to Top