مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن بین القوامی سطح پر بے نقاب ہونے کے بعد سے مودی سرکار گھبراہٹ کا شکار ہے۔

پاکستانی صحافیوں، ٹی وی چینلز، شوبز اور کھیل سے وابستہ شخصیات کے چینل بلاک کرنے بعد مودی سرکار نے حقائق چھپانے کےلئے نے بھارت میں آئی ایس پی آر کایوٹیوب چینل بھی بلاک کردیا ہے۔

تمام حربوں کے باوجود نہ صرف بھارتی عوام بلکہ اب تو بھارتی میڈیا بھی پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے موقف کی تائید کرنے لگا ۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا جس کے بعد اگلے ہی روز یعنی یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بلاک کردیا۔

مودی سرکار کی جانب سے پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بند کر دئیے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سمیت تمام برادر ممالک خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں،وزیراعظم

ماہرین کا کہنا ہےکہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔

Scroll to Top