بھارت کیساتھ بات چیت کا وقت نہیں، جوہری کشیدگی کا خطرہ موجود ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں بھارت کے ساتھ کسی قسم کی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات اور سویلین علاقوں کو نشانہ بنانا کسی بھی تعمیری یا سنجیدہ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ وہ جوہری کشیدگی کے خطرے سے متعلق دیے گئے اپنے گزشتہ انتباہ پر آج بھی قائم ہیں اور خبردار کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

خواجہ آصف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں بگڑتی ہوئی صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور بھارت کو غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

یہ بھی پڑھیں افواج پاکستان بھارت کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

Scroll to Top