پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنے جوابی اقدامات کے طور پر “آپریشن بنیان المرصوص” (آہنی دیوار) کا آغاز کر دیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے، اور اس دوران بھارت کے 12 اہم فوجی مقامات کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کی جانب سے فجر کے وقت “آپریشن بنیان المرصوص” کا آغاز کیا گیا، اور بھارت پر “فتح ون” میزائل فائر کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران بھارت کی ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز، اور براہموس میزائل سٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی ہے۔
نیشنل کمانڈ اتھارٹی وہ ادارہ ہے جو پاکستان کے نیوکلیئر دفاعی معاملات اور حکمت عملی کو دیکھتا ہے، اور اس میٹنگ میں بھارت کے خلاف ممکنہ جوابی اقدامات اور صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی بھارت کے جارحانہ اقدامات کا جواب ہے اور پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے کی گئی ہے۔





