پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے جہازوں کو گراکر تاریخ رقم کی، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کے جہازوں کو گرا کر تاریخ رقم کی اور دشمن کو ایک طاقتور پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج کے جوانوں کے سامنے بھارتی فوجیوں کے دانت کھٹے ہو گئے ہیں، اور پاک فوج نے بزدل اور مکار دشمن کو دھول چٹا کر دنیا کو حیران کن انداز میں سرپرائز دیا۔

احسن اقبال نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہبازشریف کی حکمت عملی کو لائق تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک افواج نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ہمارے حملوں کے خوف سے دہل کر رہ گئی ہے اور ان کی چیخیں اب واشنگٹن تک پہنچ گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ واقعہ کے حوالے سے پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے تھے، مگر پاکستان کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی نے ان کے تمام جھوٹوں کو بے نقاب کر دیا۔

یہ بھی پڑھیںں: وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی ایشیا میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کے کردار پر اظہار تشکر

احسن اقبال نے اس کامیابی کو پاک فوج کی جرات، حوصلہ اور عسکری مہارت کا نتیجہ قرار دیا، جس نے نہ صرف بھارت کو بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں کیا۔

Scroll to Top